ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُلال کے قریب تلپاڑی ٹول گیٹ پر نوجوان پرحملہ؛ عمر رسیدہ شخص کو بچانے کا شاخسانہ ؟

اُلال کے قریب تلپاڑی ٹول گیٹ پر نوجوان پرحملہ؛ عمر رسیدہ شخص کو بچانے کا شاخسانہ ؟

Thu, 13 Apr 2017 22:00:29    S.O. News Service

اُلال:13/اپریل(ایس اؤنیوز) تلپاڑی ٹول گیٹ کا ایک عملہ جب ایک بوڑھے پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھاتو اس کو روکنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان پر ٹول گیٹ عملے نے ایک ساتھ مل کر حملہ کئے جانے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا ہے۔

حملہ کا شکار  نوجوان کی شناخت کندُک کا رہنا والا  عبدالحمید شرافت (25) کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شرافت منگلورو سے کاسرگوڈ جارہا  تھا، سواری تلپاڑی ٹول گیٹ پر رکی تو ٹول گیٹ کا عملہ ڈرائیور کے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے اس کی بے عزتی کرنے لگا، بوڑھے ڈرائیور پر کئے جارہے ظلم کو دیکھ کر پریشان شرافت نے عملے سے کہاکہ اگر اس نے کوئی غلطی کی ہے تو پولس کو اطلاع دیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں ، لیکن قانون اپنے ہاتھ میں لے کر حملہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ شرافت کا اتنا کہنا تھا کہ ٹول گیٹ پر موجود 20سے زائد عملے نے شرافت کو گھیر کر اُس کی دھلائی شروع کردی۔ 

بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے شرافت پر حملہ کیا ہے اُن  تمام کے گلے میں  شناختی کارڈ لٹکے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے الزام لگایا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے ٹول گیٹ کے ہی لوگ تھے۔  اس سلسلے میں اُلال پولس تھانے میں شکایت دی گئی ہے، حملہ کا شکار شرافت نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، ٹول گیٹ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں واردات کی پوری کہانی قید ہوگئی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر جانچ کی جارہی ہے۔

WhatsApp_Image_2017-04-13_at_9_50_12_PM.jpeg


Share: